ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بی زیڈ پولیس نے شہری کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کرنے کے الزام میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو زکریا ٹاون کے رہائشی مظہر نے بتایا کہ گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے راستے میں روک لیا اور جان سے مارنے کی نیت سے سیدھے فائر کیئے جو موٹرسائیکل پر لگے اور ملزمان فرار ہوگئے ۔