• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) دو روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی ہونے والا25سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام، پانچ افراد شامل تفتیش، دو روز قبل تھانہ الپہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 25 سالہ کاشف موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ مردان پور کے قریب تین مسلح ملزمان نے اسے روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل چھین لی، اس دورانکاشف کی جانب سے مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر مسلح ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی اور موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے، زخمی نوجوان کو ریسکیو 1122نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ملتان سے مزید