سائٹ ایریا، پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ، فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا

May 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریاء عنی چورنگی کے قریب پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ،اطلاع ملنے پر پولیس، امدادی رضاکار اور فائربریگیڈ نےموقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کاعمل اورامدادی سرگرمیاں شروع کیں ، سائٹ فائر اسٹیشن آفیسر محمد ابرار کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منزل کی چھت پر لگی ہے اور پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 8 فائر ٹینڈر ایک اسنارکل اور2 واٹر بائوزر کی مددسےآگ پر قابو پا لیا،آگ لگنے کی وجوہات فوری معلوم نہیں ہو سکیں، فیکٹری کے اندر کوئی فائر سیفٹی کے آلات موجود نہیں تھے۔