ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری

May 30, 2023

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی ،اوگرا سے اجازت نامے کے بعد نجی سیکٹر کو ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگانے کی آزادی ہوگی،قیمتوں کا طریقہ کار ڈی ریگولیٹڈ ہوگا،پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق نجی سیکٹر ایئر مکس پلانٹ ایل پی جی 2016 پالیسی کے مطابق نہیں لگا سکے گا ،نجی سیکٹر کے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کیلئے قیمتوں کا طریقہ کار ڈی ریگولیٹڈ ہوگاایل پی جی ایئر مکس پلانٹس سٹوریج،فلنگ اور ڈسٹری بیوشن کو ایل پی جی امپورٹ کی اجازت ہوگی،ایل پی جی درآمد ٹریڈ پالیسی سمیت وفاقی حکومت کے نافذ قوانین کے تحت ہو سکے گی جبکہ اوگرا اس بات کو یقینی بنائیگا کہ ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لائسنس دہندگان ایل پی جی سلنڈروں کی مارکیٹنگ میں رکاوٹ نہ ڈالیں ،ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لائسنس ہولڈر صارفین کو دیگر متبادل ذرائع پر منتقل نہیں کریگا ۔