جدہ، پاکستان قونصلیٹ میں تکریم شہداء تقریب

May 30, 2023

جدہ(شاہد نعیم) پاکستان قونصلیٹ میں تکریم شہدا ء تقریب،شرکا کاشہدا کو خراج عقیدت،9 مئی کے پرتشددواقعات کی ویڈیوزدکھائی گئیں ، پاکستان قونصل جنرل خالد مجید نے وطن عزیز کے دفاع میں کام آنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ افواج پاکستان اور شہداء کا جتنا احترام کیا جائے کم ہے وہ ہر دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنتے ہیں اور وطن کی حفاظت اور عوام کے سکون کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں انکے بچے یتیم ہوجاتے ہیں مگر وہ ہمارے بچوں کو یتیم نہیں ہونے دیتے ۔وہ جدہ پاکستان قونصلیٹ میں تکریم شہدا ء تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر 9 مئی کو پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردانہ کارروائیوں کی ویڈیو دکھائی گئی ۔