ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کیلئے ہی تیار کیا گیا تھا، فردوس عاشق

May 30, 2023

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کے لئے ہی تیار کیا گیا تھا، جس جماعت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اس جماعت میں ایسے شرپسند آئے، یہ ہمارے نیشنل کاز کی توہین ہوئی ۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کو سوچنا ہو گا کہ ہم نے دشمن کو مارنا تھا، بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب! سیاسی رہنما گرفتار ہوتے ہیں اور جیل بھی جاتے ہیں، آپ کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ انہوںنے کہا کہ آپ کو سوچنا ہو گا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، خان صاحب آپ نے نوجوانوں کو سیاسی اختلاف کے بجائے ذاتی عداوت میں بدل دیا۔