کچہ میں پولیس آپریشن جاری80 فیصد سے زائد علاقہ کلئیر

May 30, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر) رحیم یار خان اور راجن پور کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس ٹیموں کا آپریشن51 ویں روز بھی جاری رہا۔راجن پور پولیس نے اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے کچہ کا 80 فیصد سے زائد علاقہ کلئیر کروا کر قانون و ریاست کی رٹ قائم کر دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن میں سات ڈاکو ہلاک ہوئے، سرنڈر کرنے والے 25جرائم پیشہ افراد سمیت 43 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کی قید سے 9مغویان کو بحفاظت بازیاب کرا یا گیا ہے۔