رواں ماہ جنوبی پنجاب میں1288 بجلی چورپکڑے گئے

May 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکی ٹیموں نے رواں ماہ کے دوران جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے1288صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ جن کو 17لاکھ 57ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر4کروڑ86لاکھ94ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 142بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، ملتان سرکل میں 211 چوروں کو7329738روپے جرمانہ کیا گیا اور 45مقدمات کا اندراج ہوا۔