جامعہ زکریا انسٹیٹیوٹ آف بیکنگ اینڈ فنانس کے طلبا کی گریجویشن تقریب

May 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جامعہ زکریا انسٹیٹیوٹ آف بیکنگ اینڈ فنانس کے پاسنگ آؤٹ طلبہ کی سالانہ گریجویشن تقریب گزشتہ روز جناح آڈیٹوریم میں منقعد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر آئی بی ایف پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کہا کہ آئی بی ایف یونیورسٹی کا بہترین انسٹیٹیوٹ ہے، ہمارے طلبہ مختلف اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، وائس چانسلر جامعہ زکریا ڈاکٹر محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے تمام پاس ہونے والے گریجوایٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئی بی ایف کی فیکلٹی کی کمی کو دور، سٹاف کو جلد مستقل اور آئی بی ایف کی تمام ضروریات کے مطابق بھرپور سپورٹ کریں گے، تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن اور ایگزیکٹیو ڈائریکڑ سٹیٹ بینک سلیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ ترقی حاصل کرنے کے لیے محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کریں، تقریب سے قزاقستان کے پاکستان میں سفیر مسٹر کستافن نے بھی خطاب کیا۔