• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان سرکل کی کرپشن کیخلاف کارروائی,میپکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے مظفرگڑھ میں عدالتی مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ ٹریپ کارروائی کی۔میپکو سب ڈویژن وسندے والی میں تعینات بل ڈسٹری بیوٹر عابد حسین رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ملزم عابد حسین میپکو میں لائن مین کے طور پر بھی کام کررہا تھا۔ملزم نے شہری امتیاز احمد سے سرکاری کام کے عوض 20 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ملزم رشوت کی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا گرفتار میپکو اہلکار سے رشوت کی رقم بھی برآمد کرلئے ۔
ملتان سے مزید