• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی ملتان میں پارٹی کے مختلف سیاسی رہنماؤں اور عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں قیامکے دوران پارٹی کے مختلف سیاسی رہنمائوں، منتخب نمائندوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں ملتان، مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس سلسلے میں رکن قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی نے رانا طاہر شبیر، میاں عرفان مڑل اور میاں جہانگیر مڑل کے ہمراہ پیپلز سیکریٹریٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر سید علی قاسم گیلانی بھی موجود تھے، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان بابر نے نوابزادہ عدنان احمد خان، چوہدری عدنان خالد اور میاں نوید کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،جس میں مظفرگڑھ کی سیاسی صورتحال اور علاقائی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دریں اثنا چیئرمین پی پی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ حاجی لیاقت بوسن اور علی شیر بوسن سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی اور سید علی قاسم گیلانی بھی موجود تھے، دریں اثنابلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات ایم سلیم راجہ کے انتقال پر ان کے بھائی فہیم راجہ سے تعزیت کی، چیئرمین پی پی نےابدالی کالونی میں پیپلز پارٹی ضلع لودھراں کے صدر امداد اللہ عباسی کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے والدہ اور بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کی۔
ملتان سے مزید