• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے بہاولپور سرکل نے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا

ملتان( سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے بہاولپور سرکل نے انسانی سمگلر عزیز الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے شہری صغیر احمد سے اس کے بہنوئی کو قطر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کیے تھے۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات اور ڈائریکٹر ملتان زون سید ارتضیٰ حیدر کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ملتان سے مزید