• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کی متعدد وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے شہباز کے گھر سے نقدی 50ہزار زیورات وغیرہ ڈی ایچ اے کے علاقے حسیب کا گھریلوں سامان مالیت پانچ لاکھ الپہ کے علاقے حسین کے مویشی کینٹ کے علاقے جواد کی موٹرسائیکل قطب پور کے علاقے شبانہ نصیر کی نقدی موبائل شاہ شمس کے علاقے قیوم کا موبائل نیوملتان کے علاقے وقار شاہ رکن عالم کے علاقے اقبال ،عبدالرحمن سیتل ماڑی کے علاقے انصر کے موبائل فونز صدر شجاع آباد کے علاقے رب نواز کا انورٹر اور سٹی جلالپور کے علاقے وارث نور کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید