• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سموگ کے حوالے سے آگہی سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے شعبہ علومِ مٹی و ماحولیاتی سائنسز کے زیرِ اہتمام ’’سموگ کا مقابلہ کریں، سرسبز ماحول اپنائیں‘‘ کے عنوان سے آگہی سیمینار منعقد ہواجس کا مقصد سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات اور انسانی صحت، زراعت اور ماحولیات پر اسکے مضر اثرات سے آگہی فراہم کرنا تھا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ علوم مٹی کے چیئرمین ڈاکٹر تنویر الحق نے فضائی آلودگی کی وجوہات، فضائی معیار کی نگرانی، سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اظہارخیال کیا انہوں نے فصلوں کی باقیات جلانے، صنعتی سرگرمیوں اور دیگر انسانی عوامل کو فضائی آلودگی میں اضافے کی اہم وجوہات قرار دیتے ہوئے اجتماعی اقدامات اور عوامی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا،اس موقع پر ڈاکٹر وزیر احمد، ڈاکٹر وسیم حسن، ڈاکٹر محمد عارف سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید