• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی بالیاں اتار کر فرار ہونےوالی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) خاتون کو کان کی بالیاں اتار کر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز عورت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ دہلی گیٹ پولیس کو کاشف نے بتایا کہ میری والدہ اور خالہ رکشہ میں سوار ہوکر جارہی تھی رکشہ میں سوار نامعلوم عورت نے راشن دلوانے کا جھانسی دیکر باتوں میں الجھالیا اور نوسربازی سے خالہ کے کانوں سے طلائی بالیاں  اتار کر فرار ہوگئی ۔پولیس نے نامعلوم عورت کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید