بجلی کے جلنے والے تار تبدیل نہ کیے جانے پر علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

May 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) اندرون بوہڑ گیٹ کے علاقہ محلہ گوپی گلی سائیکل والی بابا علاؤالدین والا چوک کے مکینوں نے میپکو کے تاریں جل جانے کی وجہ سے 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ان کو تبدیل نہ کیے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت شیخ معراج احمد ،محمد ایوب اور فاروق نے کی جب کہ مظاہرے میں منصور احمد، مقبول احمد، سعید احمد، نصرت، امجد علی، شرافت علی، اقبال، اکرام علی، وقار اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر سٹی سب ڈویژن بوہڑ گیٹ میپکو کے عملہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔