افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد

May 30, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے حاجی کیمپ اڈہ سے تاریخی قلعہ بالا حصار تک استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی ریلی میں کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرز اور سیول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی،وحید ٹریول کے رہنماء وحید آفریدی اور مہمند ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عالم مہمندنے کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور ہار پہنائیں جبکہ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کے محافظ ہے،ملک کی سلامتی کے ضامن ہے۔افواج پاکستان ہمارا فخر ہے،شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔