سی ڈی اے نیلامی، 5کمرشل پلاٹ پونے پانچ ارب میں فروخت

May 30, 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر ) وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی کےپہلے روز پانچ پلاٹ 4.751 ارب روپے میں فروخت کئے گئے۔ سہ روزہ پلاٹوں کا نیلام عام 31مئی تک جناح کنونشن سینٹر جاری رہے گا۔ کمرشل پلاٹوں کے تین روزہ نیلام کے پہلے روز اسلام آباد کے F-7 مرکز کا 700 مربع گز کا پلاٹ 1.7ارب روپے کی مالیت میں فروخت کیا گیا۔ذ رائع کے مطا بق پہلے روز پندرہ پلاٹ نیلامی میں پیش کئے گئے تھے جن میں سے پانچ فروخت ہوئے۔ گزشتہ نیلامی کے موازنہ میں موجودہ نیلامی میں سر مایہ کاروں کا ردعمل پہلے روز زیادہ حوصلہ افزا نہیں تھا جس کی وجہ ملک کے سیا سی و معاشی حالات کو بتایا جا تا ہے۔