پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ میں 24 گھنٹے خدمات کی فراہمی شروع

May 30, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ میں آٹھ آٹھ گھنٹوں کی تین شفٹوں میں 24گھنٹے خدمات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ سروسز میں کرایہ داری رجسٹریشن‘ گمشدگی رپورٹ‘ خواتین تشدد رپورٹ‘ کیریکٹر سرٹیفکیٹ‘ لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس‘ ملازم رجسٹریشن‘ گاڑی رجسٹریشن تصدیق‘ جرائم رپورٹ‘ ایف آئی آر کاپی‘ جنرل پولیس ویری فکیشن‘ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید سمیت میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔