رجب طیب اردوان کے صدر منتخب ہونے پر جماعت اسلامی کا یوم تشکر

May 31, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )ترکیہ کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے رن آف میں صدر رجب طیب اردوان کی شاندار تاریخی فتح اور مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونے پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر یوم تشکر منایا گیا ،جس میں شہر بھر سے جماعت اسلامی کے کارکنوں، اہل کراچی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نیو ایم اے جناح روڈ پر ایک بڑا اسٹیج بنایا گیا تھا ، ایک جانب رجب طیب اردوان اور دوسری جانب حافظ نعیم الرحمنٰ کی تصویر لگائی گئی تھی،حافظ نعیم الرحمنٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اہل کراچی اور اہل پاکستان کی طرف سے ترکیہ کے عوام اور صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،طیب اردواننے شام، فلسطین،کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اُٹھائی وہ پوری امت کے لیے ایک مضبوط اور توانا آواز بنے، رجب طب اردوان سید ابو الااعلیٰ مودودی ؒ کے فکر و فلسفے کے حامی ہیں، ہم اسلام کے اسی عادلانہ و منصفانہ نظام کی جدو جہد کررہے ہیں اور اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون اور نظام کے قیام تک جدو جہد جاری رکھیں گے، اس موقع پر ڈاکٹر اسامہ رضی نوید علی بیگ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔