عوام حقیقی معنوں میں ملک کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، شیعہ علماء کونسل

May 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ عوام حقیقی معنوں میں ملک کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں محض بیانات سے معاشی انقلاب نہیں آئے گا، گزشتہ تین برسوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا جبکہ ہمارے حکمران وطن عزیز کو سستا ترین ملک قرار دے رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم کو درست اعدادوشمار سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، موجودہ حکومت انتظامی معاملات پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اس تاثر کو سخت ترین فیصلوں کے بغیر زائل نہیں کیا جا سکتا۔