ریڈیو ملازمین کا تنخواہ و پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

May 31, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کے لئے فنڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ آنے والے کچھ دنوں میں تنخواہیں جاری کر دے گا۔ ریڈیو پاکستان کے ملازمین اور افسران نے منگل کو دو ماہ کی تنخواہ پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف ریڈیو پاکستان کے باہر شاہراہ دستور پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن بھی ریڈیو ملازمین کے احتجاج میں شریک ہوگئے اور معاملے کو خراب ہونے سے بچا لیا۔ انہوں نے مظاہرین کو بتایا کہ پینشن کا مسئلہ حل کرنے کے لئے وزارت خزانہ نے معاملہ ای سی سی کو بھیج دیا ہے۔ دو روز میں فنڈز کا اجراء کرے گا۔