سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی نے بائیک رائیڈنگ سیمولیٹر سافٹ وئیر لانچ کردیا

May 31, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے موٹرسائیکل کی محفوظ سواری کی آگاہی کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے بائیک رائڈنگ سیمولیٹر سافٹ ویئر کو بھی لانچ کیا۔یہ بائیک رائڈنگ سیمولیٹر سرسید یونیورسٹی کو دے دیا گیا ہے تاکہ شعبہ سول انجینئرنگ اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے فائنل ایئر کے طلباء اپنی تحقیقی سرگرمیوں میں اس سے استفادہ کریں اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔