وزارت خزانہ کی صرف باتیں، IMFنے معاہدہ نہ کیا تو ڈیفالٹ ہوگا، مفتاح اسماعیل

May 31, 2023

کراچی(نیوز ایجنسیاں )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ صرف باتیں کر رہی ہے، آئی ایم ایف نے معاہدہ نہ کیا تو ڈیفالٹ ہوگا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے واحد طریقہ آئی ایم ایف ہے ہم 2،4ماہ معیشت کھینچ سکتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کے پاس جانا ہو گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا بانڈ ڈسکاؤنٹ پر ٹریڈ ہو رہا ہے پاکستان کے پاس آئی ایم ایف معاہدے کے علاوہ راستہ نہیں ہے جون میں آئی ایم ایف معاہدہ ختم ہو جائے گا تو ڈیفالٹ کاخطرہ بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی حکمت عملی بالکل فیل ہو گئی ہے 8 ماہ میں ایک چلتے ہوئے پروگرام کو ریویو نہیں کر سکے، 6 ماہ سے وزارت خزانہ صرف باتیں کر رہی ہے آئی ایم ایف معاہدہ نہیں کیا گیا معاہدہ کر لیتے جو اب تک نہیں کیا گیا آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل کیالیکن معاہدہ نہیں کرسکے۔