سی ڈی اے نیلامی ،مزید 11پلاٹ پونے 14 ارب میں فروخت

May 31, 2023

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹوں کی نیلامی دوسرے روز پہلے دن کی نسبت بہتر پزیرائی ملی۔ دوسرے روز 13ارب74کروڑ52لاکھ روپے مالیت کے گیا رہ پلاٹ فروخت ہوئے۔ان پلاٹس میں پٹرول پمپ کا ایک پلاٹ‘ دو ایگرو فارم کے پلاٹس ‘ بلیو ایریا کا ایک پلاٹ اور دیگر مراکز کے پلاٹ شامل ہیں۔ پہلے روز 5 پلاٹس 4.751 ارب روپے میں فروخت کئے گئے تھے۔دو دنوں میںمجموعی طور پر16پلاٹس 18 ارب50کروڑ روپے میں نیلام کئے گئے۔ نیلامی کے دوسرے روز بلیو ایریا کے 4888.88 مربع گز پلاٹ کی بولی 1,608,000 روپے فی مربع گز جبکہ سیکٹر H-9 میں پٹرول پمپ کے پلاٹ سائز 4444.44 مربع گز کی بولی 756,000 فی مربع گز لگائی گئی۔