13سماج دشمن پکڑے گئے

May 31, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 4ملزموں کو گرفتار کرکے 10 لٹر شراب اور دو پستول برآمد کر لئے ۔ 4 افراد سے ایک کلو520گرام ہیروئن اور دوکلوتین سوگرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ۔ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 3 قمار بازدھر لئے ۔تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے 4مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے دو افراد پکڑ لئے۔