نشترٹو میں عملے کے تبادلوں سے ہسپتال میں کام ٹھپ ہو گیا: پی ایم اے

May 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج ، ڈاکٹر طارق وقار، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر مرتضیٰ، شیخ عبدالخالق، ذوالقرنین حیدر اور دیگر نے کہا ہے کہ نشتر 2 کی عملہ کی بھرتی کے بغیر فعالی کے احکامات اور نشتر 1سے عملہ کے نشتر 2 میں تبادلوں کے باعث مسائل پیش آرہے ہیں، نشتر 1 میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، پہلے سے عملے کی شدید کمی کے شکار نشتر 1 سے ڈاکٹرز اور نرسز سمیت 50 ملازمین کو نشتر 2 بھجوانے کا پروانہ جاری کر دیا گیا ، نگراں وزیر اعلی پنجاب کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے گئے ،ان کا کہنا ہے کہ نشتر 2 کی جلد فعالی کو انا کا مسئلہ بناتے ہوئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور نشتر انتظامیہ نے نشتر 1 سے 15 ڈاکٹرز 31 ملازمین جن میں ایک ہیڈ نرس 05 چارج نرسز، ایکسرے اسسٹنٹ ، ڈسپنسر ، جونئیر کلرک، نائب قاصد، وارڈ اٹینڈنٹ ، لیب اٹینڈینٹ سمیت دیگر شامل ہیں کو روزانہ صبح 7 بجکر 30 منٹ پر نشتر 1 سے نشتر 2 بھجوائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔