ہارورڈ یونیورسٹی کورس، بابر اور رضوان پڑھائی میں مصروف، تصویر وائرل

June 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے منعقد ہونے والی تقریب کے شرکاء سے اردو میں خطاب کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے بہت پُرجوش ہوں، ہم اپنے چھوٹے اور بڑے دونوں سے سیکھتے ہیں، کیونکہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔ نوجوان خود پر یقین رکھیں اور سیدھے راستے پر چلیں، بڑے لوگوں کے دیے مشوروں پر سوچنا اور سمجھنا چاہیے۔ ادھر بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے اور محمد رضوان کے اردگرد کتابیں اور نوٹس بکھرے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ بابر صوفے پر لیٹے جبکہ رضوان زمین پر بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں۔