9 مئی کے واقعات، ملوث عناصر کو سزا کی منصوبہ بندی کرلی گئی

June 01, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے 9 مئی کو شارع فیصل پر احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کےواقعات میں ملوث عناصر کو قرارواقعی سزا دلوانے کی منصوبہ بند کرلی،ہنگامہ آرائی کے دوران 11 موٹرسائیکل ایک کار جلائی گئی تھی، مالکان کو پورا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایسٹ پولیس کے تفتیشی حکام کو کیس مضبوط بنانے کاٹاسک دے دیا گیا، جو کیس کا گواہ بنے گا، معاوضہ بھی اسی کو ملے گا، ذرائع تفتیشی افسر ایسٹ شعبہ تفتیش نے فہرستیں مرتب کرکے رابطے شروع کردیئے، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ٹیپوسلطان، فیروزآباد میں ہوئے تھے، کس تھانے میں کتنے شہریوں نےر پورٹ درج کروائی تفصیل طلب کرلی گئی ، متاثرہ شہریوں کو درج مقدمات میں بطور گواہ شامل کیا جائے گا اور وہ نقصان پہنچانے والوں کو عدالت کےروبروشناخت کریں گے،ذرائع کےمطابق ملوث افراد کو ٹھوس ثبوت اور شہادتوں پر سزا دلائی جائے اس سلسلے میں پولیس کو احکامات جاری کردئیے گئے ۔