شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی پہچان ہے، مجلس ترحیم

June 01, 2023

کراچی(پ ر)دعا کمیٹی اور صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام مرکزی دعائے توسل و مجلس ترحیم شہدائے اساتذہ پارا چنار اور دیگر سانحات کے شہدا کیلئے محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی ،اس موقع پر سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی،علامہ سجاد شبیر رضوی ، ناصر آغا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ نے ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے 80 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں،ان قربانیوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی پہچان اور فخر ہے،مختلف سانحات میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری حکومت و ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے ۔