مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاش ملیں، سرد خانہ منتقل

June 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی صنعتی ایریانمبر 6شہداءمسجد کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، عمر 40سال ہے،پولیس نےلاش سردخانے منتقل کردی ،سائٹ ایریا میں پل کے نیچے سےنامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ،عمر35سال ہے ،لاش سردخانے منتقل کردی، لیاری ایکسپریس وے پل کے نیچے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق عمر 50سال ہے ، لاش سردخانے منتقل کردی۔