ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ اور نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 4 افراد زخمی

June 01, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گھگھرپھاٹک اسکیم 1 کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 22سالہ علی رضا زخمی ہوگیا،گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 33سالہ نوید زخمی ہوگیا ، ناردرن بائی پاس افغان کٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 45سالہ رفاقت،فیڈرل بی ایریا صنعتی ایریا بلاک 22 میں موبائل شاپ میں نامعلوم سمت سےآکر گولی لگنے سے 22سالہ فضل زخمی ہوا۔