ایپکا، حاجی عباد اللّٰہ خان ہزار خوانی صدر اور عاطف اقبال جنرل سیکرٹری منتخب

June 01, 2023

پشاور (وقائع نگار )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) سی اینڈ ڈبلیو پشاور کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے جس میں حاجی عباد اللّٰہ خان ہزار خوانی بلا مقابلہ صدر اور عاطف اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے انتخابی نتائج کے مطابق فیصل مشتاق اعوان چیئرمین، سلیمان خان نائب چیئرمین، آصف علی، فرقان اللّٰہ سینئر نائب صدور، کامران خان، اظہار اللّٰہ اور عابد حمزہ نائب صدور، محمد یوسف ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حاجی حبیب الرحمٰن پریس سیکرٹری، ارشاد حسین انفارمیشن سیکرٹری اور ثناء اللّٰہ فنانس سیکرٹری منتخب کر لیے گئے عباد اللّٰہ خان ہزار خوانی نے کہا کہ کلرکس کے مسائل حل کرانے کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے اضافہ کرے اور ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں