نوابزادہ لشکری رئیسانی بیرون ملک دورے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے

June 01, 2023

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی بدھ کے روز بیرون ملک دورے سے واپس کوئٹہ پہنچ گئے ، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد سمیت سیاسی وقبائلی عمائدین ، قریبی رفقاءنے ان کا استقبال کیابعدازاں سابق وفاقی وزیر میر ہمایوںعزیز کرد ودیگر کی جانب سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو استقبالیہ بھی دیا گیا کوئٹہ پہنچنے پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سراوان ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سابق صوبائی وزیر میر شاہنواز کرد کی وفات پر وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ جاکر سردار رب نواز کرد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میرہمایوں عزیر کرد، نوابزادہ میر سخی بخش رئیسانی، قاری اختر شاہ کھرل، محمد شعیب رئیسانی، لالا ظاہر خان دومڑ،حاجی رحیم ترین ، ملک مصطفی کاکڑ، علاؤا لدین کاکڑ، حاجی محمد اسحاق لہڑی، عباس لہڑی، دین محمد رئیسانی ، یاسر کاکا خیل ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔