کوئٹہ:مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

June 01, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر کےبھاری مقدار میں چرس قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق خروٹ آباد پولیس نے دوران گشت منشیات فروش راز محمد کو گرفتار کرکے 3کلو چرس قبضے میں لے لی کیچی بیگ پولیس نے 2مفرور ملزمان غلام شاہ اور محمد بخش کو سی آئی اے پولیس نے مفرور ملزم احسان کو ائیر پورٹ پولیس نے ایوب اور سیٹلائیٹ ٹاون پولیس نے محبوب اور عبدالمنان کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کا کہنا ہے کہ پولیس مفرور مطلوب ملزمان سمیت جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کررہی ہے۔