ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان ،90.30 فیصد امیدوار کامیاب

June 01, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2022کے نتائج کا اعلان کیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق 42 الحاق شدہ میڈیکل کالجز سے کل 5705 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 4989پاس اور 536 فیل ہوئے، پاس ہونے کی شرح 90.30 فیصد ہے، پہلی پوزیشن سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کی عنابہ خان نے 1318/1500 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی ثمن رانا اور سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے عمر مصطفیٰ نے بالترتیب 1311 اور 1303 نمبر لے کر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیسن میں 42، سرجری میں 8، گائناکالوجی میں 68 اور اطفال میں 17 امیدواروں نے امتیازی پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 7 جولائی سے شروع ہوں گے۔ تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔