سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 نامعلوم افراد جاں بحق

June 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رات گئے سپر ہائی وے جمالی پل نجی ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثےمیں2نامعلوم افراد جاں بحق ہوگئے ،جن کی لاشیں عبا سی اسپتال منتقل کی گئیں، پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے۔دریں اثنا لیاقت آباد نمبر 10دارالسلام مسجد کے قریب ایک خاتون کی لاش برآمدہوئی،اطلاع ملنے پر پولیس اورریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی جہاں اس کی شناخت 45سالہ رضیہ دخترحاجی ریاض کےنام سےہوئی ہے، پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔