یورپین موبائل فون کمپنی نے ملازمین کو کم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

June 01, 2023

اسلام آباد ( زبیر قصوری ) موبائل فون یو فون اور پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی طرف سے پاکستان میں کام کرنے والی یورپین موبائل فون کمپنی کو خریدنے کے حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد یورپین موبائل فون کمپنی نے اپنے ملازمین کو کم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ملازمین کو رضاکارانہ طور پر نوکری چھوڑنے کیلئے پالیسی دے دی گئی ہے۔ پالیسی میں ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر نوکری چھوڑ سکتے ہیں اور نوکری چھوڑنے کے لیے پالیسی طریقہ کار دیا گیا ہے ۔ روزنامہ جنگ کے رابطہ کرنے پر پاکستان میںکمپنی کے ترجمان سعد وڑائچ نے بتایا ہے کہ کمپنی میں رضاکارانہ طور پر نوکری چھوڑنے کے حوالے سے پہلے کی پالیسی موجود ہیں۔