ماتلی (نامہ نگار) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہےکہ سندھ ہماری ریڈ لائن ہے ،جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا،ایمرجنسی نافذ کرکے صوبے کو تقسیم کرنے کی سازشیں بند کی جائیں، ایم کیو ایم اپنے لوگوں کو گمراہ نہ کرے،سندھ کو تقسیم کرنا محسن نقوی کے اختیار میں ہے اور نہ ہی موجودہ رجیم کے، سندھ کو تقسیم کرنے والوں کو اس دھرتی پر دفن ہونے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےشہید جمال شاہ کی 27ویں برسی پر ماتلی میں ’’سندھ میری ماں ہے‘‘جلسے سے خطاب کرتےہوئےکیا۔