کراچی(رفیق مانگٹ) امریکا میں4لاکھ 61ہزار 682افراد پر تقریباً 19سال تک کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی مجموعی مقدار اور آنتوں کے کینسر کے درمیان کوئی واضح تعلق نہیں ملا، تاہم مختلف غذائی اقسام کے نتائج مختلف تھے۔ تمام الٹرا پروسیسڈ غذائیں یکساں نہیں،4 لاکھ 61 ہزار افراد پر 19 سالہ تحقیق ، الٹرا پروسیسڈ ثابت اناج اور ڈیری مصنوعات کا آنتوں کے کینسر کے کم واقعات سے تعلق،محققین نے پایا کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے حاصل ہونے والے ثابت اناج، فائبر، ڈیری اور کیلشیم کا زیادہ استعمال کینسر کے کم واقعات سے منسلک تھا، جبکہ انہی غذاؤں سے حاصل ہونے والے پروسیسڈ گوشت کا زیادہ استعمال کینسر کے زیادہ واقعات سے منسلک تھا۔ مثال کے طور پر، زیادہ استعمال والے گروپ میں ناشتے کے اناج کے لیے کینسر کے واقعات کی شرح 16 فیصد اور بریڈ کے لیے 9 فیصد کم تھی، جبکہ دوبارہ تیار کردہ گوشت اور مچھلی کی مصنوعات کے لیے یہ شرح 10 فیصد زیادہ تھی۔