• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات کے پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ عمر65 سال کرنے کا اصولی فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں جامعات کو زیادہ گرانٹ اِن ایڈ دیتا ہے، سندھ کی جامعات کو 44ارب 460 ملین روپے کی گرانٹ دی جا رہی ہے، نئے کیمپسز کے قیام کیلئے جامع پالیسی اور واضح بینچ مارکس وضع کئے جائیں تاکہ تعلیمی اور مالی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جا سکیں، یونیورسٹی پروفیسرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 65سال کرنے کی سمری صوبائی کابینہ کو بھیجی جائے گی،رائٹ ٹو انفارمیشن کے حوالے سے بھی وائس چانسلرز نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسی معلومات طلب کی جاتی ہیں جن کا عوامی مفاد سے براہ راست تعلق نہیں ہوتا، چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ جامعات کے لئے پنشن کے واجبات ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے مالی بوجھ کم کرنے کے لئے غیر ضروری بھرتیوں، بالخصوص نان فیکلٹی شعبوں میں بھرتیوں کی حوصلہ شکنی پر زور دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت صوبے کی 32 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے اجلاس میں کیا۔
اہم خبریں سے مزید