کراچی (نیوز ڈیسک)چین نےمسئلہ فلسطین کو صدی کی سب سے بڑی تاریخی ناانصافی قرار دیدیا۔ وزیر خارجہ وانگ یی کی اسرائیلی صدر سے ملاقات،غزہ میں انسانی بحران کے خاتمےکیلئے فوری رسائی دینے پر زور، وانگ ایی کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ میں امن و مفاہمت ہماری پالیسی کی بنیادہے ،انہوں نے اسرائیل سے یہودی بستیوں کی آبادکاری کا عمل روکنے کا مطالبہ کیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے آذربائیجان میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران یہ مؤقف پیش کیا، جس کی تفصیلات چینی وزارت خارجہ نے جمعے کو جاری کیں۔