• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ اخبار مارکیٹ سیل کردی گئی

اسلام آباد، کراچی (خصوصی نامہ نگار، جنگ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے آبپارہ اخبار مارکیٹ سیل کر دی ، اے پی این ایس، ہاکرز یونین،مرکزی اخبار فروشاں کراچی اور تاجر تنظیموں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملے کے مترادف قراردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے آبپارہ اخبار مارکیٹ سیل کر دی جس کیخلاف ہاکرز اور تاجر تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں اخبارات کی ترسیل معطل کرنے کی دھمکی دے دی ۔ ہاکرز یونین اور تاجر تنظیموں نے سی ڈی اے کے اقدام کو آزادیٔ صحافت پر حملہ اور معلومات تک رسائی کے بنیادی حق پر قدغن قرار دیتے ہوئے مارکیٹ کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے اور ضبط شدہ اخبارات واپس کا مطالبہ کیا ہے ہاکرز اور اخبار فروشوں نے آبپارہ چوک پر احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید