9 مئی، عمران اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کر رہے ہیں، تجزیہ کار

June 01, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ شیخ کے سوال نو مئی کے واقعات کی ذمہ داری کس پر آتی ہے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کر رہے ہیں.

عمران خان اپنے جرم کو بڑھا رہے ہیں سب سے پہلے انہیں اپنی غلطیاں تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

سنیئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کر رہے ہیں لیڈر اپنی پارٹی کی تربیت کرتا ہے کہ آپ نے پر امن رہنا اور عمران خان یہ کہتے بھی رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنی گرفتاری کو اتنا بڑا حوا بنا دیا کہ ایسا لگتا تھا یہ پاکستان کا سب سے بڑا کام ہے جو ہونے والا ہے، جب آپ اپوزیشن میں جاتے ہیں تو گرفتاری کے لیے تیار ہونا چاہئے ساری لیڈر جارہے ہیں کوئی ریڈ لائن نہیں ہے نون لیگ پیپلز پارٹی بھی جیل جاتی رہی ہے۔