آر پی او اور سی پی او کیلئے خریدی گئی نئی گاڑیاں راولپنڈی پہنچ گئیں

June 01, 2023

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) آرپی او اورسی پی اوکیلئے خریدی گئی نئی گاڑیاں راولپنڈی پہنچ گئیں ، چندروزپہلے پنجاب پولیس نے اپنے افسروں کے لئے لگژری گاڑیاں خریدی تھیں جن 44 فارچونر اوردیگر ہائی لکس گاڑیاں شامل ہیں ان میں دوفارچونر گاڑیاں گزشتہ روزلاہورسے راولپنڈی پہنچ گئیں ،ایک گاڑی آرپی او اوردوسری سی پی او کودی گئی ہے اس سے قبل بھی آرپی اوکے زیراستعمال ایک فارچونر گاڑی تھی ،جبکہ سی پی اوکے پاس ایک ویگواورایک کرولاکارتھی ،ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب بھرمیں تمام آرپی اوز،سی پی اوزاورایڈیشنل آئی جیزکوفارچونر گاڑیاں دی جائیں گی ، جب کہ ڈی پی اوز اوردیگرافسروں کے لیے ہائی لکس گاڑیاں خریدی گئی ہیں ، راولپنڈی پولیس کو ان میں سے مزید 20ہائی لکس گاڑیاں ملنے کی توقع ہے جو ایس ڈی پی اوز اوردیگر افسروں کودی جائیں گی ،پنجاب پولیس کے افسروں کے لئے نئی لگژری گاڑیوں کی خریدکے لئے سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے 5ارب 79 کروڑ روپے جاری کئے تھے ۔