ناقص آئل‘ مصالحے‘ 750لٹر دودھ تلف

June 01, 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے اشیاء خوردو نوش میں ملاوٹ اور جعل سازی کیخلاف آپریشن کے دوران راولپنڈی میں بھاری مقدار میں ناقص آئل اور مصالحہ جات جبکہ جہلم میں 480لٹر‘ چکوال میں 150لٹر ملاوٹی دودھ اور 120کلو مضر صحت دہی تلف کردیا۔ قواعدو ضوابط کی خلاف ورزیوں پر7 فوڈ پوائنٹس اور2 سپلائرز کو جرمانے کئے گئے۔دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر2سپلائرز کو جرمانے کر دیئے گئے۔ راولپنڈی میں 6ہوٹلوں کیخلاف ایکشن لیا گیا۔