دس اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

June 01, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 7اشتہاریوں سمیت 36 ملزم دھر لیے۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 7 اشتہاری مجرموں کو گرفتار ، 10ملزموں کو گرفتار کرکے چرس اور شراب، 4ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن ، 2 شراب فروشوں کوگرفتار کرکے 92 بوتل شراب برآمد، اسلام آبادپولیس نے24گھنٹوں کے دوران سات جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن ۔ایف آئی اے سائبرکرائم نے جنسی ہراسگی میں ملوث2ملزموں کوگرفتار کرلیا، ایف آئی اے ترجمان کے مطابق محمد عاطف اور اظہر عامر نے سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں۔پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے سنگین جرائم میں مطلوب 3اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا۔