اصلاح الدین کا ناصر علی کو نوٹس

June 02, 2023

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے پی ایچ ایف کے سلیکٹر ناصر علی کو ان پر اسمگلنگ کے الزامات لگانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس دے دیا ہے، ان سے کہا ہے 14دن میں الزامات پر میڈیا کے توسط سے معافی مانگیں ، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ ناصر علی نے اصلاح الدین پر 1983ء میں اسمگلنگ کرانے کا الزام لگایا تھا ۔ انہوں نے اختر رسول اورشہناز شیخ پر بھی اسمگلنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات لگائے، یہ دونوں بھی قانونی کارروائی کیلئے اپنے وکیل سے مشاورت کررہے ہیں۔