اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 10 جون سے31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان

June 02, 2023

اسلام آباد ( وقائع نگار)وفاقی نظامت تعلیمات نے اپنے زیر انتظام سکولوں اور کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں 10 جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔