حضرت امام علی رضا سائنسی اور اسلامی علوم کے درمیان پل تھے، مقررین کانفرنس

June 02, 2023

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پنجاب آرٹس کونسل اور مرکزی امام حسین کونسل کے اشتراک سے حضرت امام علی رضا کے1296 ویں یوم ولادت پر کانفرنس کا انقعاد کیا گیا جسکی صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔سابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب آرٹس کونسل چوہدری محمد آصف پرویز مہمان خصوصی تھے ۔ غضنفر مہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام علی رضا سائنسی اور اسلامی علوم کے درمیان بہت بڑا پل تھے۔چوہدری آصف پرویز نے کہا کہ حضرت امام علی رضا اتحاد امت کی علامت ہیں۔ وقار احمد،خانم مدیحہ حسین ،احسان کبریا نے،علیحا جوہری،اخلاق زیدی ،علامہ سکیم حیدر،سلمہ خان،سبطین رضا ،علامہ حسین احمد، شکیل اختر، ڈاکٹر الطاف شاہ نے بھی اس موقع پرخطاب کیا ۔